امریکی ٹینس اسٹارآخری میچ ہار گئیں

SARENA WILLIAMS ANNOUNCE RETIREMNET
کیپشن: SARENA WILLIAMS ANNOUNCE RETIREMNET
سورس: google

ایک نیوز نیوز: امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کو عجلا ٹامیانووک نے سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی ہے۔ 

سرینا ولیمز یو ایس اوپن کے میچ میں ہرانے والی آسٹریلوی کھلاڑی عجلا ٹامیانووک کا کہنا ہے کہ اُن کو افسوس ہے وہ دیگر تمام لوگوں کی طرح سرینا ولیمز سے محبت کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں جاری یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں سرینا ولیمز کو شکست دینے کے بعد آسٹریلوی ٹینس سٹار کا کہنا ہے  کہ سرینا ولیمز اس کھیل کی ہمیشہ کے لیے عظیم ترین کھلاڑی ہیں۔

عجلا ٹامیانووک کا کہنا تھا کہ سرینا نے میرے لیے اور ٹینس کیلیے جو کیا وہ ناقابل بیان ہے۔ 

آسٹریلوی کھلاڑی نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں سرینا ولیمز کے خلاف اُن کے آخری میچ میں کھیلوں گی۔ میں نے سرینا ولیمز کوٹورنامنٹ کے فائنلز میں کھیلتے کافی بار دیکھاہوا ہے اس لیے یہ لمحہ میرے لیے خوشی کا ہے۔  

اس سے قبل 23 گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ اور نیویارک میں 6 بار یو ایس اوپن کی فاتح رہنے والی سرینا ولیمز کا اپنی شکست پر کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے پر نظرثانی نہیں کریں گی۔ ‘

سرینا ولیمز کا آسٹریلوی کھلاڑی کے ساتھ آخری میچ 3 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا تھا۔

آسٹریلوی کھلاڑی ٹامیانووک کا کہنا کہ وہ آخر تک یہی سمجھ رہی تھیں کہ سرینا میچ جیت جائیں گی۔

میں نے یہی سوچا ہوا تھا کہ وہ مجھے ہرا دیں گی اس لیے مجھ پر دباؤ نہیں تھا۔ یہاں تک کہ آخری پوائنٹ کے وقت بھی جب وہ مجھ سے 4 پوائنٹ پیچھے تھیں مجھے لگتا تھا کہ وہ جیت جائیں گی

ٹامیانووک نے کہا کہ اسی لیے سرینا ولیمز اس کھیل کی عظیم ترین کھلاڑی ہیں۔