ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں بے رحم سیلاب کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزاروں لوگ اس آفت کی وجہ سے اپنے پیاروں سے بچھڑ چکے ہیں۔
ملک میں بارشوں اور سیلاب نے بہت سے لوگوں کو اپنے پیاروں سے جدا کر دیا ایسا ہی واقعہ رحیم یار خان میں بھی پیش آیا ہے جہاں 80 سالہ کندن مائی اور ان کی پوتی سیلاب کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد سے بچھڑ گئی ہیں۔
کندن مائی کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے نے سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیاتھا اہلخانہ کا کچھ پتہ نہیں ہے مال مویشی اور سامان سب سیلاب میں بہہ گیا ہے۔ ہم گھر سے بے گھر ہو گئے ہیں۔