مچل اسٹارک نے ثقلین مشتاق کا ریکارڈ توڑ دیا

مچل اسٹارک نے 102ویں ون ڈے میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی
کیپشن: مچل اسٹارک نے 102ویں ون ڈے میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی

ایک نیوز نیوز: آسٹریلیوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ثقلین مشتاق اس وقت پاکستان کے بولنگ کوچ بھی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق مچل اسٹارک نے زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ مچل اسٹارک نے زمبابوے کے ریان برل کو آؤٹ کر کے 200 تیز ترین وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔]

مچل اسٹارک نے 102ویں ون ڈے میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی ہیں جس کے بعد وہ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں وکٹوں کی ڈبل سنچری کرنے والے تیز ترین بولر بن گئے ہیں۔ 

پاکستان کی جانب سے ثقلین مشتاق نے یہ اعزاز 104میچز میں حاصل کیا تھا۔ یہ کارنامہ بریٹ کی نے 112 ون ڈے میچز میں سر انجام دیا تھا۔  ایلن ڈونالڈ نے 117 اور وقار یونس نے 118میچز میں 200 وکٹوں کا کارنامہ سر انجام دیا تھا۔