روس، چین اور آذربائیجان سمیت 14 ممالک کی فوجی مشقیں شروع

Sep 03, 2022 | 14:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:روس نے "ووسٹوک۔2022" فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق روس وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ووسٹوک۔2022 مشقوں میں روس، چین، بھارت اور آذربائیجان سمیت 14 ممالک سے فوجی اور فوجی مبصرین شریک ہیں۔

روس کے 7 شوٹنگ رینجوں ، بحیرہ اوخوتسک  اور بحیرہ جاپان میں کی جانے والی ان مشقوں میں 50 ہزار فوجی، 140 طیارے اور 60 جنگی بحری جہازوں سمیت 5 ہزار سے زائد اسلحہ اور فوجی ساز و سامان شامل ہے۔
مشقیں روس جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹر کے زیرِ انتظام  ہیں اور ان کا  ہدف ملک کے مشرق میں قیام امن اور فوجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔مشقیں 7 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

مزیدخبریں