جاپان میں بھی موسلادھار بارشیں، لاکھوں افراد کو نقل مکانی کا حکم

Sep 03, 2022 | 14:20 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: جاپان میں موسلادھار بارشوں کے باعث لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق  جاپان میں موسلادھار بارشوں کے باعث 4 لاکھ 8 ہزار 933 افراد کو نقل مکانی کرنے کا کہا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی جاپان کی تیز رفتار ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔

ملک کے مختلف حصوں میں بالخصوص شیزوکا صوبے میں موسلادھار بارشوں نے نظام زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔

حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جب کہ ہماماتسو شہر کے کئی  میں موسلا دھار بارشوں کے باعث علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

جاپان  میں 5 ویں درجے کی سیکیورٹی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔  وارننگ جاری کرنے والے مقامی حکام نےعوام کو سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب کے خطرے سے بچنے کیلئے اونچی عمارتوں اور بالائی منزلوں پر منتقل ہو جائیں۔

شدید بارشوں کے باعث جاپان میں نقل و حمل بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ متاثرہ علاقوں کو ٹرین کے سفر پر روک دیے گئے ہیں۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے خطرناک علاقوں کے مکینوں کو  ممکنہ انخلاء کے احکامات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں