ایک نیوز نیوز: آسٹریلوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں مالی سال میں مستقل امیگریشن کی تعداد 35 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ 95 ہزار تک کر دی جائے گی۔
آسٹریلوی وزیر داخلہ کلائر او نیل نے مقامی حکومتوں، ٹریڈ یونین، کاروبار اور صنعتوں کے 140 نمائندوں کے دو روزہ سربراہی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سال 30 جون 2023 تک ملک میں ہنرمندوں کو لایا جائے گا تاکہ وبائی امراض سے پیدا ہونے والی مہارتوں کی کمی کو دور کیا جا سکے۔
یادرہےکرونا وبا کے بعد آسٹریلیا ہنرمندوں اور مزدوروں کی شدید کمی سے دوچار ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں نرسنگ کے شعبے میں گزشتہ دو برسوں کے دوران کارکن مسلسل دو سے تین شفٹ میں کام کر رہے ہیں، ایئرپورٹس پر سٹاف نہ ہونے کے باعث فلائٹس منسوخ کرنا پڑتی ہیں جبکہ پھل درختوں پر خراب ہو رہے ہیں کیونکہ اتارنے کے لیے افرادی قوت میسر نہیں۔
او نیل نے کہا کہ ’ہماری پہلی ترجیح آسٹریلوی شہریوں کو ملازمتیں دینا ہے تاہم کرونا وبا کے اثرات اس قدر زیادہ ہیں کہ یہ سب کرنے کے باوجود ہیں ہزاروں ورکرز کی کمی کا سامنا ہوگا ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بہت سے ’بہترین اور شاندار دماغ‘ آسٹریلیا آنے کے بجائے کینیڈا، جرمنی اور برطانیہ کا رخ کر رہے ہیں۔