نیکر میں پیشاب کیوں کیا؟ ٹیچر نے بچے کے پرائیوٹ پارٹس جلا دیے

Sep 03, 2022 | 13:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: نیکر میں پیشاب کیوں کیا؟ نرسری سکول کی ٹیچر نے ماچس سے تین سالہ بچے کے پرائیویٹ پارٹس جلا دئیے۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت کے صوبے مدھیہ پردیشن کے توماکورو ضلع کے چکنا یاکناہلی  قصبے کے سکول ڈے کیئر سنٹر میں پڑھنے والا تین سالہ لڑکا اچانک سکول جانے سے ڈرنے لگا تھا۔ جس کی وجہ سے اس کی ماں نے وجہ پتہ لگانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد وجہ جان کر بچے کی ماں حیران رہ گئی۔

 پتہ چلا کہ ایک دن بچہ سکول میں اپنی نیکر میں پیشاب کر رہا تھا اور اسے سبق سکھانے کے لیے ٹیچر  اوراسسٹنٹ  نے مل کر یہ پاگل پن کا طریقہ اختیار کیا تھا۔ کہا جارہا ہے کہ لڑکے کی رانوں اور جنسی پرائیویٹ پارٹ کو ماچس کی تیلیوں سے  جلایا گیا تھا۔

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد اہل خانہ کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی ہے۔ جس پر ڈسٹرکٹ چائلڈ رائٹس پروٹیکشن یونٹ نے گاؤں کا دورہ کیا۔ دونوں ملازمین کو نوٹس جاری کر کے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔  طبی معائنے کے بعد پتہ چلا ہے کہ بچہ ٹھیک ہے

مزیدخبریں