رانا مشہود سمیت 9 لیگی ارکان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

رانا مشہود سمیت 9 لیگی ارکان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: رانا مشہود سمیت 9 لیگی ارکان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ایک نیوز نیوز: لاہور کی سیشن عدالت نے رانا مشہود سمیت 9 لیگی ارکان کی عبوری ضمانت 14 ستمبرتک منظورکرلی ہے،عدالت نے تمام ملزمان کو 50 ہزارکے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے درخواست ضمانت پرسماعت کی، رانا مشہود، سیف الملوک کھوکھر، رخسانہ کوثر، مرزاجاوید، خضر حیات، راجہ صغیر،ملک غلام حبیب،اویس لغاری ،میاں رؤف عبوری ضمانت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے 9 لیگی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 14 ستمبر تک انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا اور 14 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ جو لوگ آج عمران خان کی حمایت کر رہے ہیں، کچھ عرصے بعد وہی ان کو برا بھلاکہیں گے۔ باعزت لوگوں کی عزت اچھالنا عمران خان کا کام ہے۔

رانا مشہود احمد نے کہا کہ پاکستان کیخلاف سازش کرنیوالوں کا مکروہ چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان اور اسکی حکومت تھی۔عمران خان کی ملک کیخلاف چلائی جانیوالی تحریک کے حساب کا وقت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کیخلاف تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں مقدمات درج ہیں، لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ اسی کیس میں پہلے ہی ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔