وزیراعظم کی پرائیویٹ کلینک آمد،آنکھوں کا معائنہ کروایا

وزیراعظم کی پرائیویٹ کلینک آمد،آنکھوں کا معائنہ کروایا
کیپشن: وزیراعظم کی پرائیویٹ کلینک آمد،آنکھوں کا معائنہ کروایا

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی گلبرگ میں نجی آئی کلینک آمد، شہباز شریف نے اپنے معالج سے آنکھوں کا معائنہ کروایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آنکھوں کے علاج کیلئے گلبرگ میں نجی آئی کلینک پہنچ گئے،جہاں انہوں نے اپنے معالج سے آنکھوں کا معائنہ کروایا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف مسلسل کئی دنوں سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔