ایک نیوز نیوز: سوشل میڈٰیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں ایک خاتون ویٹ لفٹر کو دکھایا گیا ہے۔ یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ خاتون ویٹ لفٹنگ کر رہی ہے بلکہ حیرت اس بات پر ہے کہ خاتون امید سے ہیں اور بچے کی پیدائش کا وقت بھی قریب ہے۔
یہ ویڈیو ایک مصری خاتون کی ہے۔ جب مصری شہریوں کو پتا چلا کہ خاتون حاملہ ہیں اور اس کے باوجود ’ہیوی ویٹ لفٹنگ‘ کرتی ہیں تو وہ اس پر حیران و پریشان رہ گئے۔ خاتون اپنے حمل کی پرواہ کیے بغیر بھاری وزن اٹھاتی ہیں حالانکہ ان کا حمل اپنے آخری مہینوں میں ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ برصغیر میں حاملہ خواتین حمل کے تیسرے چوتھے مہینے سے ہی انتہائی احتیاط برتنا شروع کردیتی ہیں حتی کہ گھریلوکام کاج بھی یہ کہہ کر چھوڑ دئیے جاتے ہیں کہ خدانخواستہ ہونے والے بچے یا ماں کو کوئی نقصان نہ پہنچ جائے اور یہ احتیاط زچگی کے بعد بھی کم از کم چالیس دن تک جاری رہتی ہے۔