ایک نیوز نیوز: پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے سسٹم لانچ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے باعث اب داخلوں کی درخواست دینے کیلئے دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
داخلے کی درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر دی جا سکتی ہے . طلبا مزید تفصیلات یا رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 پر بھی کال کر سکتے ہیں.