سدھو موسے والا کے والد کو دوسری بار قتل کی دھمکی

Sep 03, 2022 | 11:29 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والد بالکور سنگھ کو ایک ای میل کے ذریعے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

بالکور سنگھ کو اس سے قبل فیس بک پوسٹ میں بھی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ای  میل مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی طرف سے بھیجی گئی ہے جس میں بالکور سنگھ سے کہا گیا ہے کہ اگر اس نے خاموشی اختیار نہیں کی تو اس کا حشر اس کے بیٹے سے زیادہ برا ہوگا۔

سدھو موسے والا کے والد نے دھمکی سے مرعوب نہ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے قتل کے انصاف کے لئے خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے دہلی پولیس نے لائنس بشنوئی اور گولڈی برار سمیت متعدد گینگسٹر کے خلاف سدھو موسے والا کے قتل کی ایف آئی آر درج کی تھی۔

مزیدخبریں