ایک نیوز نیوز: ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے کل میچ میں فتح حاصل کرنے کے بعد ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطانق دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے اور اس کے بعد پاکستان ٹیم نے ہانگ کانگ کھلاڑیوں کی شرٹس پر دستخط کئے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے تصویریں بھی بناوائیں۔
پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے گپ شپ کی ویڈیو ٹوئٹر اکاونٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں پاکستان ٹیم کو ہانگ کانگ ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرتے دیکھایا گیا ہے۔
Selfies, autographs and post-match chats ????✍️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 2, 2022
Off the field ????#AsiaCup2022 | #PAKvHK pic.twitter.com/4QDO6XB4og
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے میدان کے باہر بہترین وقت گزارا گیا۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں کو گیم ٹپس بھی دی گئی۔
ہانگ کانگ کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے شرٹ پر آٹوگراف لیا تو کسی نے بیٹ پر دستخط لئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی بیٹ پر دستخط کئے
اور شاہنواز دھانی نے اپنے مخصوص انداز میں سیلفی لی۔