ایک نیوز نیوز: ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان اورہانگ کانگ کے میچ کے بعد سابق کرکٹر وسیم اکرم نے محمد رضوان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
میچ کے بعد تبصرے میں سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد رضوان پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا مجھے درست نہیں لگا۔ اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں آؤٹ ہوجائیں۔ پاکستان کی بیٹنگ آٹھویں ، نویں نمبرتک ہے۔ لائن اپ میں آصف، افتخار،نواز اور شاداب ہیں۔ میرے نزدیک 57 بالز پر78 رنز ناٹ آؤٹ کا کوئی مطلب نہیں۔
Much as I love Rizwan, gotta agree with Wasim Bhai on this pic.twitter.com/FrK5sD53uh
— Brashna Kasi (@Brashnaa) September 2, 2022
ہانگ کا نگ کے خلاف میچ میں محمد رضوان نے 78 رنز بنائےتھے اور پلئیر آف دا میچ رہے تھے۔ پاکستان ، بھارت، افغانستان اور سری لنکا ایشیا کپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرچکے ہیں۔