ایک نیوز نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک نے رابطہ کیا اور سیلاب سے متعلق گفتگو کی۔
امریکی سینٹ کام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جنرل مائیکل ایرک نے سیلاب سے تباہ کاریوں اور نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
U.S. Central Command statement on flooding in Pakistanhttps://t.co/eyeo4YeDhp pic.twitter.com/SkcdJ9vfTu
— U.S. Central Command (@CENTCOM) September 2, 2022
جنرل مائیکل ایرک نے جلد ایک ٹیم اسلام آباد بھیجنے کا عندیہ دیا۔ امریکی ٹیم سیلاب کی تباہ کاریوں اور دیگر امور کا جائزہ لے گی، جائزہ رپورٹ کی روشنی میں یو ایس ایڈ کی امداد کے امور طے کیے جائیں گے۔
آرمی چیف نے مشکل وقت میں تعاون پر امریکا سے اظہارِ تشکر کیا۔