ایک نیوز نیوز: کرونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 207 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 251 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 110 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔