ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرعلی زیدی نے حلیم عادل شیخ کے زخموں کی تصاویر شیئر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے زیر حراست رہنما حلیم عادل شیخ کے زخموں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ امپورٹڈحکومت کس پاگل پن میں مبتلا ہے؟‘
علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو فوری اپنے پسند کے ڈاکٹر سے علاج کروانے کی اجازت دی جائے،امپورٹڈ حکومت کی طرف سے کی گئی یہ غیرقانونی حراست آج ختم ہونی چاہیے۔
یہ #امپوررٹڈ_حکومت_نامنظور کس پاگل پن میں مبتلا ہے؟
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 2, 2022
سندھ اپوزیشن لیڈر @HaleemAdil کو فوری طور پر اپنی پسند کے ڈاکٹر سے علاج کروانے کی اجازت دی جاۓ!
امپورٹڈ حکومت کی طرف سے کی گئی یہ غیر قانونی حراست آج ختم ہونی چاہیے! pic.twitter.com/no5aJAfNfr
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ضمانت کے لیے ملیر کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا ان پر سرکاری زمین پر قبضے کا کیس ہے جس کے لیے اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سماعت ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ 29 اگست کو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل سے رہا کیا گیا تو پولیس نے فوراً ہی انہیں ایک دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا تھا۔