ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں، فضیلہ قاضی

Oct 03, 2024 | 22:46 PM

ویب ڈیسک:سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں اور ایوارڈ دینے والوں کو کام کرنے والے اداکار نظر ہی نہیں آتے۔

تفصیلات کےمطابق  ایک ٹی وی پروگرام میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی ہوتا ہے۔

فضیلہ قاضی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شکر ہے کہ میرے شوہر کو ایسے دور میں صدارتی ایوارڈ ملا تھا کہ جب سفارشوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ فنکار کا کام دیکھ کر ایوارڈ دیا جاتا تھا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ٹی وی چینلز سمیت مختلف افراد صدارتی ایوارڈز کیلئے سفارش دیتے ہیں اور اس  کیلئے ہر فنکار کی فائل بنائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری فائل بھی گزشتہ پانچ سال سے ایوارڈ کیلئے پڑی ہوئی ہے لیکن ایوارڈ دینے والوں اور سفارش کرنے والوں کو میری فائل نظر ہی نہیں آتی۔ 

مزیدخبریں