قومی کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا

Oct 03, 2024 | 22:12 PM

ایک نیوز:قومی کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باقی رہ جانے والے 4 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے جبکہ اس سے قبل 8 کھلاڑیوں کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جو کہ تمام ناکام رہے تھے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سرفراز احمد، نعمان علی، زاہد محمود اور سعود شکیل کا ملتان میں ٹریننگ سیشن کے دوران فٹنس ٹیسٹ لیا گیا، جسے تمام کھلاڑیوں نے پاس کر لیاہے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے 2 کلومیٹر رننگ کا فاصلہ مقرر وقت میں مکمل کیا ، محمد رضوان نے بھی اوور آل فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیاہے ۔

فٹنس ٹیسٹ دینے والے کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر ساتھی کھلاڑیوں نے حوصلہ بڑھانے کیلئے رننگ کی، چیمپئنز کپ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ جلد لیا جانے کا امکان، فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے پر ہی کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

خیال  رہے کہ 3روزقبل قومی کرکٹ ٹیم کے 12 کھلاڑیوں میں سے 8 کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں دوبارہ لیا گیا ، دوسری بار ٹیسٹ دینے والے تمام کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔  

مزیدخبریں