اسرائیل کا بیروت کے اہم علاقے پر حملہ، 9 افراد جاں بحق

Oct 03, 2024 | 20:46 PM

ویب ڈیسک: اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنانی کے دارالحکومت بیروت کے وسط میں قائم ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح بیروت میں کل 17 حملے کیے جس میں سے ایک حملے میں 9 افراد کی ہلاکت ہوئی جبکہ باقی حملوں میں متعدد افراد زخمی  ہوئے۔ 

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جس عمارت کو نشانہ بنایا وہ لبنانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ اور اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے زیادہ دور نہیں جب کہ حملے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی۔ 

عرب میڈیا نے اپنی خبر میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں مبینہ طور پر حزب اللہ کی ریسکیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔ 

دوسری جانب یورپی یونین نے جنگ سے متاثرہ لبنان کے لوگوں  کیلئے 33 ملین ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ یورپی یونین اس سے قبل بھی لبنان  کیلئے 10 ملین ڈالر امداد کا اعلان کرچکا ہے۔ 

مزیدخبریں