ایک نیوز: اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی پہلی قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1 ارب 16 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، 27 ستمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 10 ارب 70 کروڑ 17 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 5 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 28 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 98 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔