190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: وکلاء صفائی کی آج بھی نیب گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی

Oct 03, 2024 | 19:13 PM

ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی  اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں وکلاء صفائی کی جانب سے آج بھی نیب گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق  اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

وکلاء صفائی عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس چودھری جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل صفائی عثمان ریاض گل نے مسلسل 4 گھنٹے نیب کے گواہ پر جرح کی، وکلاء صفائی کی نیب کے گواہ پر 32 ویں سماعت پر بھی جرح مکمل نہ ہو سکی۔

بعدازاں احتساب عدالت نے  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی، وکلاء صفائی آئندہ سماعت پر نیب کے گواہ پر جرح جاری رکھیں گے۔  

مزیدخبریں