پاکستان سٹاک ایکسچینج نےکاروبار کےاختتام پرنئی بلند ترین سطح عبورکر لی

 پاکستان سٹاک ایکسچینج نےکاروبار کےاختتام پرنئی بلند ترین سطح عبورکر لی
کیپشن: The Pakistan Stock Exchange crossed a new high at the close of business

 ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس نے نئی بلند ترین سطح 82 ہزار 958 پوائنٹس قائم کر لی ۔
 اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 754 پوائنٹس کے اضافے سے 82 ہزار 721 پوائنٹس پر بند ہوا،دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،207 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 185 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 31 کروڑ 59 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 16 ارب 29 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 82,958 جبکہ کم ترین سطح 81,981 پوائنٹس رہی ہے۔