پاک انگلینڈ ٹیسٹ :نشریاتی حقوق ٹرانس گروپ اور اے آر وائی کنسورشیم کومل گئے

Oct 03, 2024 | 15:25 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف) ٹرانس گروپ اور اے آر وائی کنسورشیم کو پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بین الاقوامی نشریاتی حقوق مل گئے۔
سکائی سپورٹس برطانیہ میں یہ سیریز نشر کرے گا، بی بی سی سپورٹس برطانیہ میں ریڈیو پارٹنر ہونگے،کمنٹری پینل میں انگلینڈ کے تین سابق کپتان ڈیوڈ گاور، مائیک ایتھرٹن اور ناصر حسین بھی شامل ہیں،یہ تینوں دسمبر 2022 میں بھی پاکستان انگلینڈ سیریز میں کمنٹری کرچکے ہیں۔
رمیز راجہ، عامرسہیل، بازید خان اور عروج ممتاز بھی پینل میں شامل ہیں، زینب عباس پریزینٹر ہونگی، سیریز کی کوریج میں28کیمرے استعمال کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں