ہانگ کانگ ورلڈ سکسز کیلئےسات رکنی قومی ٹیم کا اعلان

Oct 03, 2024 | 15:19 PM

ایک نیوز(چودھری اشرف) ہانگ کانگ ورلڈ سکسز کیلئےسات رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔
فہیم اشرف پاکستانی سکواڈ کی قیادت کریں گے ، ٹورنامنٹ یکم سے تین نومبر تک ہانگ کانگ کے کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان نے 1993 میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر اب تک یہ ٹورنامنٹ چار مرتبہ جیتا ہے۔
 سکواڈ میں فہیم اشرف (کپتان) عامر یامین، آصف علی، دانش عزیز، حسین طلعت، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) اور شہاب خان شامل ہیں، سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر بیٹسمین سلیم یوسف ٹیم کے منیجر ہونگے۔    

مزیدخبریں