ایک نیوز: سپریم کورٹ نے63اے کی تشریح کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا، آرٹیکل 63اے کیس میں نظر ثانی کی درخواست کی اپیل سپریم کورٹ نے منظور کر لی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، سپریم کورٹ نے 63 اے کی تشریح کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ نے 63 اے نظر ثانی کیس میں فیصلہ سنا دیا، فیصلہ 5/0 کی اکثریت سے سنایا گیا، فیصلے کی تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی، سپریم کورٹ آرٹیکل 63 اے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی درخواست منظور کرلی، سپریم کورٹ نے ووٹ گنتی شمار نہ کرنے کی رائے کالعدم قرار دیدی۔