ایک نیوز: بشریٰ بی بی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لئے اسلام آبا دہا ئیکورٹ سے رجوع کر لیا۔
بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے 30 ستمبر کو مسترد کر دی تھی، بشریٰ بی بی نے درخواست ضمانت خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ضمانت بعد از گرفتاری عنایت فرمائے،مقدمے میں سائلہ کی گرفتاری غیر منصفانہ ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ سائلہ گھریلو اور پردہ نشین خاتون ہے، الزامات جھوٹے اور گواہان کو بلیک میل کر کہ لگوائے گئے ہیں، ایف آئی اے نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے، مقدمہ اور تفتیش بد نیتی اور بد دیانتی پہ مبنی ہے، سائلہ خاتون ہے اور قانون کے تحت ضمانت کی مستحق ہے۔
استغاثہ نے سائلہ کو جیل میں رکھنے کے لئے مقدمہ کھڑا کیا ہے،مقدمہ دائر کرنے سے پہلے ہی ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا تھا،بار بار ایک ہی کیس کو مختلف زاویوں سے چلانا آئینی خلاف ورزی ہے، سائلہ دو سال قبل سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنائی جا رہی ہے۔