پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان  

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان  
کیپشن: The announcement of the match officials for the Test series between Pakistan and England

ایک نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔ 
ویسٹ انڈیز کے سر رچی رچرڈسن سیریز میں آئی سی سی میچ ریفری ہونگے، پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا کے کمار دھرما سینا اور بنگلہ دیش کے شرف الدولہ سیکت آن فیلڈ امپائرز ہونگے۔ 
دوسرے ٹیسٹ کے آن فیلڈ امپائرز نیوزی لینڈ کے کرسٹوفر گیفینی اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا ہونگے۔ 
کرسٹوفر گیفینی اور شرف الدولہ سیکت تیسرے ٹیسٹ میں آن فیلڈ امپائرز ہونگے، پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سےملتان میں دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں اور تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔