ایک نیوز: ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچ گے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کا استقبال کیا، ملائیشیاء کے وزیرِ اعظم کو وزیرِ اعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،دونوں رہنماؤں کے مابین دوطرفہ ملاقات کے ساتھ ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات اور پاکستان ملائیشیاء دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں کا تبادلہ ہوگا۔
ملائیشین وزیراعظم کو سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے،ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کےلیے مختلف مواقع پر گفتگو کی گئی،ملائیشیا کے وزیراعظم نے وزیراعظم ہاؤس کے لان میں پودا بھی لگایا،مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشین و ز یر ا عظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،داتو سری انور ابراہیم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔