ایک نیوز:اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو جواب دینا ناگزیر تھا، اسرائیل خطے کو ناقابل بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے، اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
ایرانی مندوب امیر سعید نے کہا کہ کشیدگی روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بند کرے، اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بند کرے،سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم رکوائے، اسرائیل نے بار بار علاقائی خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
دوسری جانب روسی مندوب نے کہا کہ اسرائیل کو تحفظ حاصل نہ ہوتا تو وہ ایسی کارروائیاں نہ کرتا، اسر ا ئیل امریکا اور ایران کی جنگ کروانا چاہتا ہے، غزہ میں لازمی جنگ بندی ہونی چاہئے،اسرائیلی یرغمالی غزہ سے بازیاب ہونے چاہئیں، غزہ میں انسانی امداد پہنچنی چاہئے۔