ایک نیوز :کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق جراحی کی جدید ترین فارم سے 34 سالہ مریض کے پتے میں پتھری کا آپریشن کیاگیا ہے۔
جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا۔
ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق جدید ترین روبوٹک سرجری پیٹ کے آپریشن کے لیے کافی آسان اور کم تکلیف دہ عمل ہے،جس سے مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے۔