کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ربوٹک سرجری کا آغاز

کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ربورٹک سرجری کا آغاز
کیپشن: Launch of robotic surgery for the first time in the history of Karachi

ایک نیوز :کراچی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی تاریخ میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق جراحی کی جدید ترین فارم سے 34 سالہ مریض کے پتے میں پتھری کا آپریشن کیاگیا ہے۔ 

جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا۔ 

ترجمان جے پی ایم سی کے مطابق جدید ترین روبوٹک سرجری پیٹ کے آپریشن کے لیے کافی آسان اور کم تکلیف دہ عمل ہے،جس سے مریض جلد صحت یاب ہوتا ہے۔