ایک نیوز :موسم سرما میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موسم سرما میں معمول یا معمول سے زیادہ بارشیں ہو سکتی ہیں، ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے مغربی اور شمال مغربی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بالائی پنجاب اور کشمیر میں معمول سے قدرے زیادہ بارش ہو گی، جنوب مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخواہ میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں بھی معمول سے زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے۔رواں مہینے شمال مغربی خیبرپختونخواہ میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں ہوں گی جبکہ اونچے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔