غیر قانونی ایپس کےحوالےسےبڑا اعلان

Oct 03, 2023 | 23:00 PM

ایک نیوز :سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے عوام کو غیرقانونی لون ایپس سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی ایپس کے آپریٹرز نے متبادل چینلز سے صارفین تک رسائی شروع کردی، ان کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کا کہنا ہے کہ غیرقانونی لون ایپس کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، غیرقانونی ایپس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
ایس ای سی پی کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ اس کارروائی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اور پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کا تعاون بھی حاصل ہے۔
ایس ای سی پی نے مزید کہا ہے کہ غیرقانونی ایپس کے آپریٹرز نے متبادل چینلز سے صارفین تک رسائی شروع کردی، عوام کو خبردار کیا جاتا ہے کہ صارفین صرف ایس ای سی پی کی منظور شدہ ایپس ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔
واضح رہے کہ ایس ای سی پی اس سے قبل کئی غیرقانونی لون ایپس کو بند کروا چکی ہے، جن کے ذریعے صارفین سے کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے تھے۔

مزیدخبریں