ایشین گیمز، ارشد ندیم جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار

Oct 03, 2023 | 22:59 PM

ایک نیوز:اولمپئین ارشد ندیم ایشین گیمز کے جیولین تھرو فائنل ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔

ارشد ندیم کو ٹانگ میں پرانی تکلیف دوبارہ ہونے کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ میں شرکت سے محروم رہیں گے، انہوں نے اپنے فیصلے سے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی تحریری طورپر آگاہ کردیا ہے۔ایشین گیمز کا جولین تھرو ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جانا ہے، ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہونے پر ارشد کا میڈیکل چیک اَپ ہوا اور ایم آر آئی رپورٹس میں پرانی انجری کی ایک بار پھر نشاندہی ہوئی ہے۔

انجری بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر خود فائنل میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ارشد ندیم کو نیشنل گیمز کے دوران انجری دوبارہ ہوئی تھی، انہوں نے ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے بھی اپنا نام واپس لے لیا تھا۔

مزیدخبریں