غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کیخلاف بڑا ایکشن

Oct 03, 2023 | 20:34 PM

ایک نیوز :غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسلام آباد پولیس نے کمر کس لی ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاںکی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں غیر قانونی طور پرمقیم غیر ملکیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی دارلحکومت میں موجودہ جرائم کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا ،تمام زونل ڈی پی اوز کو قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔  اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ افسران اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور ایسے عناصر کو گرفتار کریں،اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ سیف سٹی کے 96 فیصد کیمرے موثر نگرانی کررہے ہیں، مرکزی علاقوں کی نگرانی کےلیے 2500 مزید کیمروں کی ضرورت ہے، وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہےہیں، کسی بھی گروہ یا عناصرکو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔دوسری جانب غیر قانونی افغان تارکین وطن کے خلاف سندھ حکومت بھی ایکشن میں آگئی، تارکین وطن کے خلاف کارروائیوں کے لیے محکمہ داخلہ نے مشترکہ کمیٹیز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔پہلے مرحلے میں غیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی اور پھر گرفتاری ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں باقاعدہ ڈی پورٹ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں