ایک نیوز :سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر اینٹی کرپشن نے چھاپہ مارا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں امدادی اشیاء برآمدکرلی گئیں۔
تفصیلا ت کے مطابق چھاپے کے دوران علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ سے سیلاب متاثرین کیلئے آنیوالے25 ریلیف ٹینٹ برآمد ہوئے،برآمد کیے گئے ریلیف ٹینٹ پی ڈی ایم اے اور یواین ایچ سی آر کے ہیں،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق علی امین گنڈا پور کے خلاف اینٹی کرپشن ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے،یو این ایچ سی آر اور پی ڈی ایم اے کے لوگو لگے ٹینٹوں کا ذاتی ملکیت ہونے کا دعوی نہیں کیاجا سکتا۔