ٹانک میں سکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،10دہشتگرد ہلاک

ٹانک میں سکیورٹی فورسزکاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،10دہشتگرد ہلاک
کیپشن: Intelligence-based operation of security forces in Tank, 10 terrorists were killed

ایک نیوز :ٹانک کے علاقے پیزو میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 10دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ۔ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمدہوا

 اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے برق رفتار اور جرات مندانہ آپریشن کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔