ٹک ٹاکر صندل خٹک کیساتھ سعودی عرب میں فراڈہوگیا  

Oct 03, 2023 | 19:02 PM

ایک نیوز:پاکستانی ٹک ٹاکر صندل خٹک سعودی عرب میں فراڈ کا شکار ہوگئیں۔

صندل خٹک کے ساتھ مبینہ طورپر سعودی عرب میں مقیم ایک پاکستانی نے ویزے کی مد میں فراڈ کیا، فراڈ کرنے والے شخص کا تعلق لاہور سے ہے۔ 

صندل خٹک کا کہنا تھاکہ  متعلقہ شخص پیسے لے کر پاسپورٹ رکھ لیتا ہے اور ویزا منسوخ کی اسٹیمپ دکھا دیتا ہے اور اس کام کے 10 ہزار ریال بٹور چکا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی اے میں رپورٹ درج کرواؤں گی۔

دوسری جانب ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں