ایک نیوز :سندھ حکومت نے لوکل کونسل (شہری حکومت) کو مالی اور انتظامیہ اختیارات دے دئیے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لوکل کونسل (شہری حکومت) کو مالی اور انتظامیہ اختیارات کا سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 سیکشن 79 کے سب سیکشن 2 کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔میئر،چیئرمین کونسل مالی اختیارات کااستعمال کر سکے گی۔لوکل کونسلز میں ٹرانزیشن پیریڈ ختم ہو چکا ہے، منتخب نمائندے لوکل کونسلز کے اختیارات استعمال کر سکتے ہیں۔