آسٹریلیا نے پاکستان کو ورلڈکپ وارم اپ میچ میں شکست دیدی

وارم اپ میچ:آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 352رنز کا ہدف
کیپشن: وارم اپ میچ:آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 352رنز کا ہدف

ایک نیوز :ورلڈکپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نےپاکستان کو 14 رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 351 رنز بنائے۔
کینگروز کی جانب سے گلین میکسویل 77 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیمرون گرین نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔ علاوہ ازیں ڈیوڈ وارنر اور جوش انگلس نے 48 ، 48 رنزکی اننگز کھیلی،جبکہ  مارنس لبوشین نے 40 ، مچل مارش نے 31 اور اسٹیو اسمتھ نے 27 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد وسیم ، حارث رؤف ، شاداب خان اور محمدنواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

352 رنز کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 337 رنز بناسکی، بابراعظم نے 90 اور افتخار احمد نے 83 رنز بنائے۔ محمد نواز نے 50 اور فخرزمان نے 22 رنز اسکور کیے جبکہ حسن علی اور امام الحق  16 ،16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔فاسٹ بولر حارث رؤف سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 9 اوورز میں 97 رنز دیے۔ وارم اپ میچ میں نائب کپتان شاداب خان نے کپتانی  کی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔