ایک نیوز: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےجعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضیاء اللہ نامی مسافر پرواز نمبر QR611 سے جعلی سفری دستاویزات اٹلی جا رہا تھا۔ مسافر کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔
مسافر نے ریزیڈنٹ کارڈ ایجنٹ سے 12 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا، گرفتار مسافر کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی کارروائی،جعلی دستاویزات پر اٹلی جانے والا مسافر گرفتار
Oct 03, 2023 | 16:07 PM