نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم میٹنگ

نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اہم میٹنگ

ایک نیوز: مسلم لیگ ن پنجاب لاہور ڈویژن کی نواز شریف کی 21 اکتوبر کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم میٹنگ ہوئی جس میں عوامی رابطہ مہم کے خدوخال کی حتمی شکل دی گئی ۔
 رپورٹ کے مطابق میٹنگ کی صدارت صدر پنجاب اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نے کی،اجلاس میں تمام سابق ایم این ایز،ایم پی ایز اور تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں 21 اکتوبر کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا،اور عوامی رابطہ مہم کے خدوخال کی حتمی شکل دی گئی۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ 21 اکتوبر کا دن پاکستان کی خوشحالی، ترقی،اور عام آدمی کی مشکلات سے آزادی کا دن ہوگا۔عوام نواز شریف کی واپسی کو اپنے اچھے دنوں کی واپسی سے تعبیر کرتے ہیں۔مینار پاکستان کا فقید المثال جلسہ عوام کی میاں نوازشریف سے اپنی محبت اور اس اعتماد کا ایک مرتبہ پھر سے اظہار کریں گے جو پہلے بھی تین مرتبہ ووٹ کے ذریعے وزیراعظم بنا کر کر چکے ہیں۔مینار پاکستان پہ قائد جماعت پاکستان کو درپیش مسائل سے نکالنے کا ایک بھرپور لائحہ عمل دیں گے،جو پاکستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔