احتساب عدالت: سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو طلبی کا نوٹس جاری

Oct 03, 2023 | 15:16 PM

ایک نیوز: احتساب عدالت میں نیب ریفرنسز کی جانچ پڑتال کے بعد سیاسی رہنماؤں کو نوٹسز کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی مرادعلی شاہ کو نوٹس جاری کردیا۔ احتساب عدالت ایک نے نوریہ آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں مرادعلی شاہ کو طلب کرلیا۔

مرادعلی شاہ 26 اکتوبر کو صبح 9 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مرادعلی شاہ کو طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔

احتساب عدالت نے مرادعلی شاہ کو ریکارڈ سمیت عدالت طلب کیاہے۔ 

مزیدخبریں