فزکس کےنوبل انعام کااعلان

 فزکس کےنوبل انعام کااعلان

ایک نیوز: فزکس میں 2023 کےنوبل انعام کااعلان کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نوبل انعام پیئر اگوسٹینی، فرینک کراؤز اور این ایل ہولیئر کو الیکٹران  ڈائنامکس مطالعہ کے لیے روشنی کی پلسز ماپنے کے تجربات کیلئے  دیا گیا ہے۔کیمسٹری، ادب، امن اور اکنامک سائنسز کے نوبل انعامات کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، جس کے اعلانات 9 اکتوبر تک ہوں گے۔ آئندہ اعلان کیمسٹری کے نوبل انعام کا ہے،  جس کا اعلان کل کیا جائے گا۔


 یادرہے نوبل انعام ڈائنامائٹ کی ایجاد  کے لیے مشہور سویڈش موجد الفریڈ نوبل کی وصیت پر مبنی ہیں جو 1896 میں انتقال کر گئے تھے۔   نوبل انعام سویڈن کے مرکزی بینک نے قائم کیا۔ ان باوقار ایوارڈز کے لیے نوبل انعام یافتہ افراد  کے ناموں کا اعلان روایتی طور پر اکتوبر کے دوران اسٹاک ہوم میں ہوتی ہے سوائے امن انعام کے جس کا تعین اوسلو میں ناروے کی نوبل کمیٹی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ میڈیسن کا نوبل پرائز کوروونا وبا کے انسداد میں اہم کردار ادا کرنے والے کیٹالین کیریکو اور ڈریوویس مین کے نام رہا۔ امریکا سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کیٹالین کاریکو اور ڈریو ویس مین نے mRNAکووڈ 19 ویکسین کی نشوونما کے قابل بنانے والی دریافتوں پر فزیالوجی یا میڈیسن میں 2023 کا نوبل انعام جیتا۔کیٹالن کیریکو اور ڈریو ویس 2020 کے اوائل میں شروع ہونے والی  عالمی وبا کووڈ 19  یا کورونا  کے دوران موثر mRNA ویکسین تیار کرنے کے لیے اہم  ریسرچ کی ۔ جس کے ذریعے انہوں نے ثابت کیا کہ  کس طرح mRNA ہمارے مدافعتی نظام کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔