عام انتخابات میں غیرملکی مبصرین کو مدعو کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں غیرملکی مبصرین کو مدعو کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Decision to invite foreign observers in general elections

ایک نیوز: عام انتخابات میں غیر ملکی مبصرین کو مدعو کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نےغیرملکی مبصرین کوپاکستان مدعو کرنے کے حوالے سے انتظامات مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے ایس او پیز طے کرے گا۔

الیکشن کمیشن غیرملکی مبصرین کے معاملے پر وزرات خارجہ سے مشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن غیر ملکی مبصرین کے معاملے پر وزرات خارجہ کو خط لکھے گا۔