دنیا پاکستانی چاول کی دیوانی، مانگ میں اضافہ

دنیا پاکستانی چاول کی دیوانی، مانگ میں اضافہ

ایک نیوز: دنیا پاکستانی چاول کی دیوانی نکلی، کئی ممالک میں پاکستانی چاول کی مانگ بڑھ گئی چاول کی پیداوار 9 ملین ٹن تک پہنچنے کی توقع، 2022 میں پاکستان نے 4.8ملین ٹن بیرون ملک بھیجا گیا۔
امریکا کے زرعی تحقیق کے ادارے یو ایس ڈی اے کے مطابق دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستان 4.8ملین ٹن چاول بیرون ملک بھجوائے گا،2023 میں ابھی تک 3.7ملین ٹن چاول باہر بھیج چکا ہے۔

بیرون ملک بھیجے جانیوالے چاول کی مالیت 2.5 ارب ڈالر ہے۔مالی سال 2023 میں پاکستانی چاول روس اور میکسیکو بھی جائیگا، پاکستانی چاول کو انڈونیشیا تک بھی رسائی مل گئی۔ 2022 میں پاکستان نے 4.8ملین ٹن بیرون ملک بھیجا ، 2022 میں پاکستان میں چاول کی ریکارڈ پیداوار 9.3ملین ٹن ہوئی۔