ایک نیوز: متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی کمپنی کو سمندر راستے گوشت امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کےمطابق دی آگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ کو متحدہ عرب امارات کے حکام کی جانب سے گوشت امپورٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔دی آرگینک میٹ کمپنی کا کہناہےکہ کمپنی متحدہ عرب امارات اور دیگر مارکیٹوں میں اپنے صارفین کے معیار اور توقعات پر پورا اترے گی۔
یاد رہے کہ یو اے ای نے دس اکتوبر 2023 کو پاکستان کی ایک اور کمپنی پر تازہ گوشت کی سمندر کے راستے امپورٹ پر پابندی عائد کی تھی۔ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت ایکسپورٹ 12 ملین ہے۔