ایک نیوز : نیپال میں 6.2 شدت کے زلزلے کے نئے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کا اثر شمالی بھارت تک پھیل گیا ہے۔
امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق اس زلزلے کا مرکز چین کی سرحد کے قریب بتایا گیا ہے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو اور بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھی زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔
An earthquake with a magnitude of 4.6 on the Richter Scale hit Nepal at 2:25 pm today: National Centre for Seismology pic.twitter.com/lY8fbceXWS
— ANI (@ANI) October 3, 2023
دوسری جانب گزشتہ دو دنوں سے پاکستان میں بھی شدید نوعیت کے زلزلے کی پیشگوئی کی جارہی ہے۔ تاہم اس کے دورانیے کو اب 2 دن سے آئندہ چند سالوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔