ایک نیوز: پاکستان رینجرز (سندھ) کا غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے 105غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار جبکہ 241 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز کی جانب سے آپریشن کراچی کے علاقے رمضان گوٹھ منگھوپیر، سیکٹر 4C،فٹبال گراؤنڈ چوک، سیکٹر 4D میمن کالونی،بسمہ اللہ مارکیٹ بلدیہ ٹاؤن میں کیا گیا۔ آپریشن 10غیر قانونی ہائیڈرنٹ کو مسمار کرنے کے لیے کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتارکر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا کیاگیا۔
آپریشن کے دوران غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کرکے 5پمپ، 2الیکٹرک موٹرز، 2واٹرٹینکر 3 جنریٹر،3 واٹر ٹینک، وائر 100 میٹر، ایک DVR اور 2035فٹ پائپ بھی برآمد کر لیا گیا۔پاکستان رینجرز (سندھ) مجموعی طور پر 105غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو مسمار جبکہ 241 ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ پاکستان رینجرز غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھے گی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-03/news-1696320297-1011.mp4